بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تین سو تیس کلو وزنی نور الحسن کا کامیاب آپریشن وزن میں کتنی کمی ہو گئی ، نور الحسن خود حیران رہ گیا ‎

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) صادق آباد کے رہائشی تین سو تیس کلو وزنی نور الحسن کی شالیمار ہسپتال میں سرجری مکمل کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے رہائشی تین سو تیس کلو وزنی نور الحسن کی شالیمار ہسپتال میں سرجری مکمل کر لی گئی ہے۔

نور الحسن کو آپریشن کے بعد آئی سی یو میں منتقل کردیاگیا ۔ نور الحسن کے معالج ڈاکٹر معاذ نے سرجری آپریشن کی ٹیم کو ہیڈ کیا۔نور الحسن کے آپریشن کیلئے خاص جراحی آلات بھی تیارکیے گئے۔نور الحسن کے معالج ڈاکٹر معاذ کا کہنا ہے کہ مریض کا پہلے 6 ماہ میں 100 کلو وزن کم ہوگا۔ نورحسن کامکمل وزن کم ہونے میں 2 سال کاوقت لگے گا۔انہوںنے کہاکہ آئندہ چند روز تک نورالحسن کو ہسپتال سے گھرروانہ کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ نور الحسن انتہائی زیادہ وزن کی وجہ سے حرکت کرنے سے قاصر ہیں، اور وہ دس سال سے بستر پر پڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔ سوشل میڈیا پرنور الحسن کی ویڈیو وائرل ہوئی تو آرمی چیف نے نوٹس لیا اور مریض کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…