بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم عمران خان نے وفاق کےکن ملازمین کے الاونسز میں میں اضافے کی منظوری دیدی

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے وفاق کے ہسپتالوں میں کام کرنے والی ریگولر نرسز کی الاونسز میں میں اضافے کی منظوری دیدی ۔ جمعہ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نوٹیفکیشن نرسز کے حوالے کر دیا،پمز میں نرسز کی تقریب میں نوٹیفکیشن نرسز کے حوالے کیا گیا ،عید سے قبل ڈاکٹر ظفرمرزا نے نرسز کے الاونسز میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق وفاقی نرسز کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کے وظائف اور الائونسز کو بڑھا جاے اورصوبوں میں کام کرنے والی نرسز کے برابر کیا جائے۔ڈاکٹر ظفرمرزا کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق میں کام کرنے والی سٹوڈنٹس نرسز کا ماہانہ وظیفہ 6800 سے بڑھا کر 20000 ہزار کر دیا ہے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا کے مطابق گریڈ سولہ کی ریگولر نرسزکا mess  الاونس پانچ سو سے بڑھا کر اٹھ ہزار کردیا ہے ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق ریگولر نرسز کا ڈریس الاونس چھ سو سے بڑھا کر تین ہزار کر دیا ہے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا کے مطابق اضافے پر حکومتی اخراجات کا تخمینہ 228.547 ملین سالانہ ہو گا۔انہوںنے کہاکہ وزارت قومی صحت نے نرسنگ کے شعبے میں ترقی اور  بہتری کیلئے پر عزم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نرسز کو مراعات دینے کا یہ پہلا قدم ہے،اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2019 سے ہو گا ۔ڈاکٹر ظفرمرزا کے مطابق نرسنگ کا کردار  صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،نرسنگ کی ترقی کے بغیر صحت کا شعبہ ترقی نہیں کر سکتا ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ نرسز کو محنت جزبے اور لگن سے کام کرنا ھو گا تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق صحت اولین ترجیح ہے،  صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اور اصلاحات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال میں نرسنگ کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں پمز کیپٹل سی ڈی اے اور نرم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر موجودتھے تاہم پولی کلینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو دعوت نہ دی گئی،پولی کلینک کے نرسنگ سٹاف کو بھی دعوت نہ دی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…