جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اوبر اور کریم سمیت دیگر آن لائن ٹیکسی سروسز پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس نافذ کردیا گیا

datetime 27  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی میں فنانس بل ایوان سے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، ایم کیو ایم کی جانب سے پیش کردہ ترامیم مسترد کردی گئیں۔فنانس بل 2019-2020 میں کئی ٹیکسوں میں اضافہ اور کئی نئے ٹیکسوں کی بھرمارکی گئی ہے۔ اوبر اور کریم سمیت دیگر آن لائن ٹیکسی سروسز پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس نافذ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں 12کھرب 17ارب سے زائد کابجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، اجلاس میں اپوزیشن کے جانب سے

ٹیکس میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا،ایم کیوایم کے محمد حسین کی جانب سے پیش کردہ فنانس بل میں ترامیم مسترد ہونے پر بجٹ مستردکردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں منظور ہونے والے فنانس بل میں آن لائن ٹیکسی سروس پر 5فیصد سیلز ٹیکس نافذ کیا گیا ہے، ٹریننگ سینٹرز پر 5 فیصد سیلز ٹیکس نافذ،کولڈ اسٹوریجزپر 13 فیصد سیلز ٹیکس لگایا گیا ہے۔اسی بجٹ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اورپاور ٹرانسمیشن سروس پر 13 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے جبکہ معدنیات کے لیے کھدائی کرنے والے اداروں پر 5 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔ان ڈور گیمز مراکز پر 10 فیصد سیلز ٹیکس نافذ ہوگا اور انشورنس ایجنٹس پر 5 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی پارکنگ فیس اور مشینری و آلات کی سروس پر 5 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ٹریول ایجنٹس اورٹور آپریٹرز پرسیلز ٹیکس میں کمی کرتے ہوئے اسے 10 فیصد سے 5 فیصد کردیا گیا ہے۔شراب، میتھانول، اسپرٹ لائسنس اور ڈیوٹیز میں اضافہ کیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافہ کرتے ہوئے 1000 سی سی نان کمرشل گاڑیوں سیرجسٹریشن پر20 ہزار لینے کا فیصلہ کیا ہے۔149 سی سی تک موٹر سائیکل رجسٹریشن پرون ٹائم 18 سو روپے ٹیکس لیاجائیگا جبکہ 150 سی سی اور زائد کی موٹرسائیکلوں پررجسٹریشن کیلییون ٹائم 3 ہزار لیے جائیں گے۔تین ہزار سے زائد سی سی کی لگژری گاڑیوں پر لگژری ٹیکس بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کردیا گیا ہے

جبکہ 2ہزارسی سی سے 2900 سی سی کی گاڑیوں پر ٹیکس 50 سیبڑھاکر 75 ہزار کردیا گیا ہے۔کمرشل ٹرک،رکشہ، بس، وین، ڈمپراور کرین پر رجسٹریشن فیس ایک سیبڑھا کر سوافیصدکردی گئی۔1000 سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک سے بڑھا کر 1.25 فیصد کردی گئی۔1300 سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 2 فیصد سیبڑھاکر2.5 فیصد کردی گئی ہے اور 2500 سی سی سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 4 سے

بڑھاکر 5 فیصد کردی گئی ہیپروفیشنل انکم ٹیکس 150 روپے بڑھا کر 5 سو روپے کردیا گیا۔انفرا اسٹرکچر سیس کی شرح 1.15 سے بڑھا کر 1.2 فیصد کردی گئی ہے۔پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پر پرفیشنل ٹیکس ڈھائی سیبڑھاکر 3ہزارکردیا گیا۔فیکٹریوں، وڈیو شاپس، رئیل اسٹیٹ ڈیلرز، کارڈیلرز پر ٹیکس 500 سے بڑھاکر 1000 روپیکردیاگیا ہے جبکہ پراپرٹی ٹیکس اور مکانوں کے کرائے پر ٹیکسوں میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…