لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے کوآرڈینیٹر زکریا بٹ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اے پی سی کا میچ شروع ہونے سے قبل ہی ایجنڈے پر اتفاق نہ ہو نے کی وجہ سے ختم ہو گیا ہے اب اپوزیشن کسی اور کھیل کی تیاری کرے۔
اپوزیشن نے مولانا فضل الرحمان کے گھر بیٹھ کر ان کی ہی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے یہ دنیا کی واحد اپوزیشن ہے جس نے حکومت گرانے کے ایجنڈے پر آل پارٹیز کانفرنس کی اور کانفرنس میں یہی ایجنڈا گول کر دیا کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ان کی کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے اب عوام انہیں کسی صورت قبول نہیں کریں گے لہذا پی ٹی آئی کو حکومت ختم ہونے کا کوئی ڈر نہیں بلکہ اپوزیشن کو اپنی نوکریاں ختم ہونے کا ڈر ہے اپوزیشن کا مشترکہ اعلامیہ مضحکہ خیز ہے یہ ہدایات ناموں کی ایسی کتاب ہے جس پر عمل تو دور کی بات اپوزیشن اسے دوبارہ پڑھنے کی ہمت بھی نہیں کرے گی اور جلد ہی یہ اے پی سی قصہ پارینہ بن جائے گی کرپشن میں ڈوبی اپوزیشن کی مفاد پرست قیادت جانتی ہے کہ انکے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے حکومت کے خلاف۔کوئی بھی تحریک چلانے کوشش کی تو منہ کی کھانا پڑے گی اسی لیے مولانا فضل الرحمان کی تجویز کو خاطر میں نہ لا کر ایسی تجاویز پر اتفاق کیا جس سے فیس سیونگ ہوجائے اور این آر او ملنے کی کوئی صورت بن جائے لیکن اپوزیشن کو وزیراعظم عمران خان سے این آر او کی بجائے مایوسی اور عدالتوں سے سزا ملے گی۔