بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ کیخلاف فتح کے بعد آئی سی سی نے پاکستان کو زبردست خوشخبری سنا دی

datetime 27  جون‬‮  2019 |

دبئی(آن لائن) نیوزی لینڈ کیخلاف فتح کے بعد آئی سی سی نے پاکستان کو زبردست خوشخبری سنا دی، ایک روزہ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان چھٹے نمبر پر آگیا، جبکہ بھارت پہلے نمبر پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی ورلڈکپ میں برے آغاز کے بعد اب شاندار کم بیک کیا ہے۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز، بھارت اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم پھر پاکستان نے انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کیخلاف میچز میں کامیابی حاصل کرکے شاندار کم بیک کیا۔ پاکستان کے اس شاندار کم بیک کے بعد آئی سی سی نے بھی خوشخبری سنائی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کی گئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ایک روزہ رینکنگ میں پاکستان کی ترقی ہوئی ہے۔پاکستان اب ترقی کرکے چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب انگلینڈ سے ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی ہے۔ انگلینڈ مئی 2018 سے پہلی پوزیشن پر براجمان تھا، تاہم اب بھارت نے انگلینڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ جبکہ آئی سی سی ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل میں بھی پاکستان کی ترقی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد اب پاکستان چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اپنے اگلے دونوں میچز میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔ جبکہ انگلینڈ، بنگلہ دیش اور سری لنکا اپنے اگلے میچز میں سے ایک، ایک میچ میں شکست کی صورت میں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی یقینی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…