جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

خبر دار رہیں، میں خاموش تماشائی نہیں بنوں گی، مریم نواز کا حکومت کو چیلنج

datetime 27  جون‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بھی صرف پانچ خونی رشتہ داروں کو نواز شریف سے کڑی نگرانی میں ملاقات کی اجازت دی گئی،پاکستان کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے،جعلی وزیر اعظم انتقامی کارروائیوں کی بجائے معیشت پر توجہ دے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ یہ اقدام انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف پر بار بار کی درخواستوں کے باوجود ذاتی معالج کوان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ جعلی حکومت اب بھی ان کے ڈاکٹر کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتی اور خداناخواستہ مرض بڑھتا ہے تو مسلم لیگ (ن) کے کروڑوں ووٹروں اور 22 کڑوڑ عوام کو خبر ہونی چاہئے کہ کس کا گریبان پکڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے اصولی موقف پر جعلی حکومت کا یہی رد عمل ہے تو خبر دار رہیں کہ میں خاموش تماشائی نہیں بنوں گی۔انہوں نے کہا کہ جعلی وزیر اعظم سیاسی انتقامی کارروائیوں پر اترا ہوا ہے۔پاکستان کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے،جعلی وزیر اعظم انتقامی کارروائیوں کی بجائے معیشت پر توجہ دے۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معیشت کی منفی ریٹنگ بتائی ہے۔ایسا ہی ہوتا ہے جب 220 ملین آبادی والے ملک کو ایک ایسے انسان کے حوالے کر دیا جائے جس کی واحد قابلیت کسی اور کو خوش کرنا ہو۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا روپیہ 142 فی ڈالر تھا جب آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا، جو کہ اب 164 تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب تو تاریخ بھی اس کو سلیکٹڈکے لقب سے پکارے اور یاد رکھے گی، یہ لفظ اب اس کا تعاقب کرے گا اور اس کی جان نہیں چھوڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…