ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،ڈالر کی اڑان کو کیسے روکا جائے؟ وزیر اعظم سے گور نر اسٹیٹ بینک کی اہم ملاقات

datetime 27  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان سے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے دوسرے روز بھی ملاقات کی جس میں ڈالر کی اڑان کے معاملہ پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر اسٹیٹ بینک سے دوسرے روز بھی اہم ملاقات کی جس میں مالیاتی معاملات سے متعلق امور اور ڈالر کی قدر میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے گزشتہ روز بھی گورنر اسٹیٹ کو ملاقات کیلئے بلایا تھا،ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین بھی موجود رہے۔

ذرائع کے مطابق ورنر اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قدر میں اضافے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اسٹیٹ بینک تمام امور سے متعلق مسلسل آگاہ رکھے۔واضح رہے کہ ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 164.50 روپے تک پہنچ گیا ہے، اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی اڑان جاری ہے جس کے نتیجے میں امریکی کرنسی کی قدر میں تقریباً2.34 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ملک میں مسلسل روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تیزی کے ساتھ مہنگا ہوتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر 164 روپے 50 پیسے ہوگئی۔انٹر بینک میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر تگڑا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 164 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں ایک دم 6 روپے 10 پیسہ کا اضافہ ہوا تھا اور دن بھر اتار چڑھا کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 163 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ دو روز کے دوران امریکی کرنسی کی قدر میں ساڑھے 7 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ کے مطابقاوپن مارکیٹ میں ڈالرکی ڈیمانڈ نہ ہونے برابر ہے اور انٹربینک میں اس کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔ انٹربینک ریٹ بڑھنے کے اثرات اوپن مارکیٹ پربھی مرتب ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ اب تک ڈالر 14 روپے 24 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جس سے ملکی و بیرونی قرضوں میں 1490 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…