اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے ممبر صوبائی اسمبلی طاہر جمیل کی گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ۔نجی ٹی وی چینل فائیو کے مطابق 15سالہ(ص) اور دس سالہ (ا) شوکت آباد کے رہائشی ریاض کی بیٹیاں ہیں۔ دونوں بہنیں 7ماہ سے فوارہ چوک میں طاہر جمیل کے گھر ملازمہ ہیں۔ 15سالہ ملازمہ نے الزام لگایا ہے کہ طاہر جمیل نے اپنے گھر میں مجھے دو بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تیسری بار زیادتی کی کوشش پر میں نے خود کو
واش روم میں بند کرلیا۔ متاثرہ لڑکی نے کہا کہ زیادتی میں مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا سر کے بال کاٹ دیئے۔ ایم پی اے طاہر جمیل کی بیوی بھی ہمیں تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔ بچیوں کی چچی پروین کے مطابق بٹالہ کالونی پولیس نے ہماری درخواست پر مقدمہ درج نہ کیا۔ پولیس نے میڈیکل چیک بھی نہ کرایا۔ دھکے دیکر تھانے سے نکال دیا۔دوسری جانب ایم پی اے طاہر جمیل اور ان کی بیوی کا موقف سامنے نہ آسکا، اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیں تو من وعن شائع کیا جائیگا۔