پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

مودی پچھلے جنم میں کٹرمسلمان رہنماء سر سید احمد خان تھے، بھارتی میڈیاکے مضحکہ خیز دعوے،نئی بحث شروع ہوگئی

datetime 26  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) ایک بھارتی نیوز چینل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت کے دوسری بار منتخب ہونے والے وزیراعظم نریندر مودی پچھلے جنم میں مشہور مسلمان رہنما سر سید احمد خان تھے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اینکر کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ

مودی پچھلے جنم میں کٹّر مسلمان رہنما سر سید احمد خان تھے جو دو قومی نظرئیے کے بانی تھے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے اس دعوے کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے اور مختلف صارفین کی جانب سے طنز و مزاح پر مبنی تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔  مودی بھارت کے وزیراعظم بننے سے قبل ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے اور وہ بچپن میں چائے بیچ کر اپنا گزر سفر کرتے تھے۔   مودی اپنی مسلم مخالف سوچ کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں، وہ کم عمری میں ہی انتہا پسند ہندو تنظیموں سے جڑ گئے تھے۔   مسلمانوں کے عظیم رہنما سر سید احمد خان 1857 کی جنگ آزادی کے بعد ابھر کر سامنے آئے تھے۔ انہوں نے مسلمانوں کیلئے تعلیم کے حصول پر زور دیا اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں کی بنیاد بھی رکھی۔ بھارتی نیوز چینل کی جانب سے کیا گیا یہ دعویٰ امریکی شہر سان فرانسسکو میں موجود آئی آئی ایس آئی ایس نامی ایک تحقیقاتی ادرے کی رپورٹ پر مبنی ہے۔ یہ ادارہ از سر نو جنم لینے کے تصور پر تحقیق کر رہا ہے، تاہم بھارتی میڈیا کے اس دعوے پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے کس ردعمل کا اظہار کیا، ذیل میں ٹویٹس ملاحظہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…