بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

حکومت کے اعلان کے بعد40ہزار مالیت کے بانڈز رکھنے والوں میں تشویش کی لہر، کیش کرانے کی کوششیں،بانڈ زکواب کیش نہیں کیاجائیگا بلکہ کیا کرناہوگا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 26  جون‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)حکومت کی نئی پالیسی کے بعد 40ہزار مالیت کے بانڈز رکھنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، معلومات کے رابطے شروع کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ حکم نامے کے تحت 40 ہزار روپے مالیت کے پرانے رجسٹرڈ پرائز بانڈ کی خرید و فروخت 24جون سے بند ہوگئی ہے اور انہیں تبدیل کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ 2020مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے پرانے پرائز بانڈز کی فی الوقت قرعہ ندازی نہیں ہوگی اورپرانے پرائز بانڈ زکو کیش نہیں کیا جائے گا تاہم بانڈزقومی بچت کے سرٹیفکیٹ میں تبدیل اورپریمیم پرائزبانڈمیں رجسٹرکرا ئے جاسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں فارم بھرکررقم بانڈز کے مالک کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جاسکے گی۔یاد رہے کہ چند دن قبل فیڈرل بورڈ آر ریونیو نے فیصلہ کیا تھا کہ 40ہزارروپے مالیت کے پرائزبانڈلازمی رجسٹرکرا ئے جائیں گے۔ محتاط اندازے کے مطابق عوام کے پاس ایک ہزار ارب روپے مالیت کے چالیس ہزار والے پرائز بانڈ زعوام کے پاس موجود ہیں۔ایف بی آر کے چیئرمین کا کہنا تھاکہ 40ہزارمالیت کے بانڈز2020تک رجسٹرڈ ہونیوالے ہیں، 948ارب روپے کے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز ملک میں موجود ہیں۔دوسری جانب بڑی مالیت خصوصاً 40ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز رکھنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے بانڈز کی رجسٹریشن کے حوالے سے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے جبکہ بینکوں اور پرائز بانڈز فروخت کرنے والوں سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں 40ہزاروالے پرائز بانڈز کی بالکل بھی خرید و فروخت نہیں ہو رہی۔ حکومت کی نئی پالیسی کے بعد 40ہزار مالیت کے بانڈز رکھنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، معلومات کے رابطے شروع کر دئیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…