اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے بھی شہدا کی زمینوں پر قبضہ کیا ہے جس کی وجہ سے ان کا بھی بلاوا آ رہا ہے۔جب کہ پروگرام میں موجود عارف حمید بھٹی کا کہنا
تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے اداروں کے خلاف جس طرح کی زبان استعمال کی ہے آخر ادارے ان کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کرتے۔واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس ہونے جارہی ہے جس میں حکومت کیخلاف آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا جائیگا۔