ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آبادمیں شرمناک واقعہ،ایک شخص نے اپنی 10 سالہ سوتیلی بیٹی کو ریپ کا شکار بنادیا،شرمناک انکشافات

datetime 25  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد میں ایک شخص نے اپنی 10 سالہ سوتیلی بیٹی کو ریپ کا شکار بنادیا جس کی اطلاع بچی نے اپنی والدہ کو واقعے کی چند روز بعد دی۔وفاقی دارالحکومت کے علاقے مسلم کالونی بری امام کی ایک خاتون کی مدعیت میں ویمن پولیس اسٹیشن اسلام آباد میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔خاتون کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کے دوسرے شوہر نے اس کی بیٹی کو ریپ کا نشانہ بنایا ہے جو اس شخص کی سوتیلی بیٹی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو اس کے

سوتیلے باپ نے رپورٹ درج کروانے سے 15 روز قبل ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔خاتون نے بتایا کہ اس کی 3 بیٹیاں ہیں اور وہ گھروں میں کام کرکے گزر بشر کرتی ہے۔اس کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ ایک دن اپنا کام کرکے گھر واپس پہنچی تو اس وقت ان کی بیٹی گھر میں پریشان تھی، تاہم وجہ پوچھنے پر اس نے اپنے ساتھ ہونے والے ریپ کے بارے میں بتایا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی بچی نے بتایا کہ یہ واقعہ 15 روز قبل پیش آیا تھا جسے وہ شرم کی وجہ سے مجھے نہ بتاسکی تھی۔ماثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…