ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، شہبازشریف کا مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب،بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 25  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ نوازشریف کے حوصلے بلند ہیں، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو نوازشریف سے نہ ملنے دینا فسطائی ذہنیت کی عکاسی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پارٹی کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں محمد نوازشریف کو جیل میں ملا تھا، ان کے جذبے بلند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف سے ملاقاتوں پر پابندی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی رہنماؤں اور

کارکنان کو نوازشریف سے نہ ملنے دینا فسطائی ذہنیت کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے محمد نوازشریف کی جانب سے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کیلئے نیک تمناوں کا پیغام پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف ملکی حالات پر بے حد پریشان ہیں،نوازشریف چاہتے ہیں کہ ہم سب سے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے اپنا بھرپور کردارادا کریں۔ شہبازشریف نے پارٹی ارکان کو بجٹ اجلاس میں بھرپور شرکت پر خراج تحسین کرتے ہوئے کہاکہ عوام دشمن بجٹ کو مسترد کر چکے ہیں، انشااللہ پاس ہونے نہیں دیں گے، ممبران نواز شریف کے سپاہی اور شیر بن کر لڑینگے، بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ آپ نے اپنی تقاریر کے ذریعے سے عوام کو درپیش مسائل کی بھرپور ترجمانی کی۔انہوں نے کہاکہ عوام کو بہت اچھا پیغام گیا ہے کہ آپ پارلیمان میں ان کی آواز بنے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام دشمن بجٹ کے خلاف عوامی امنگوں کی ترجمانی ہمارا بنیادی فرض ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ نے اپنے حلقوں کے عوام کی بھی بلاشبہ بھرپور نمائندگی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ بجٹ ایک مرحلے میں داخل ہورہا ہے، کٹوتی کی تحاریک میں حاضری کو یقینی بنائیں اور بھرپور کردار ادا کریں۔ شہبازشریف نے کٹوتی کی تحاریک کی تیاری پر جاوید مرتضی عباسی، شازہ خواجہ، محسن رانجھا، عائشہ پاشا، ڈاکٹر ارادت، سعد وسیم اور دیگر ارکان کو شاباش دی۔شہبازشریف کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں بیک بینچرز کی کارکردگی کی بھی تعریف کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ(آج) بدھ کو’اے پی سی‘ میں وفد کی صورت شرکت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…