ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ثبوت موجود ہیں،انہیں عمران خان کو لانے والے بھی سر پکڑ کر بیٹھے ہیں،دسمبر تک عمران خان کو ہٹا دیا جائیگا، نبیل گبول کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 25  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعوی کیا عمران خان سلیکٹڈ ہیں ہمارے پاس ثبوت ہیں، دو ماہ بعدعمران خان کو ہٹا دیا جائیگا، انہیں لانے والے سر پکڑ کر بیٹھے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ ایوان میں وزرا کے نہ آنے پر پارٹی چیئرمین کو نوٹس لیناچاہیے، اسپیکر قوائد وضوابط کے تحت ایک جج کی طرح رولنگ دیتا ہے۔نبیل گبول نے کہا بتایاجائے سلیکٹڈ کس حیثیت سے غیرپارلیمانی لفظ ہے، ڈپٹی اسپیکرکس طرح سلیکٹڈ لفظ کو کس طرح غیرپارلیمانی کہتے ہیں۔پی پی رہنما

نے دعوی کیا عمران خان سلیکٹڈ ہیں اس کے ثبوت موجود ہیں، دوماہ بعد دسمبر میں عمران خان کو ہٹادیاجائے گا، عمران خان کو لانے والے بھی سر پکڑ کر بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوری2020میں عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے، وزیراعظم ملک کو معاشی بحران سے نکال نہیں پارہے،وزیراعظم عمران خان کو معاشی ٹیم نے چھوڑ دیا ہے۔عبدالرزاق داد کا بھی استعفیٰ تیار ہے،حفیظ شیخ بھی پریشان ہیں، ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو بھی کام نہیں کرنے دیاجارہاہے، عمران خان بجٹ منظور کرنے کی جلدی میں ہیں پھر ڈالر 165 کا ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…