اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس کا دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا، نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے بابر اعوان کی درخواست ضمانت منظور کر لی ، جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کر دی گئی ، ملزمان پر نندی پور منصوبے میں 27ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم
راجا پرویز اشرف اور سابق وزیر قانون بابر اعوان سمیت 7 ملزمان پر 11مارچ کوفرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزمان کا ٹرائل کرنے کا فیصلہ تھا ۔ملزمان پر الزام تھا کہ نندی پور معاہدے کے لئے وزارت پانی و بجلی نے وزارت قانون سے رائے مانگی تھی تو وزارت قانون نے صرف رائے دینے میں 2 سال لگا دیے اور فائل روک کر رکھی۔ اس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت تھی جس میں راجہ پرویز اشرف وزیراعظم اور بابر اعوان وزیر قانون تھے۔