جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

 عالمی کپ2019:تمام ٹیموں کے چھ چھ میچز مکمل،پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز اور باؤلر کون رہا؟تفصیلات

datetime 24  جون‬‮  2019 |

لندن(آن لائن)عالمی کپ 2019 میں تمام ٹیمیں تقریباً چھ، چھ میچ کھیل چکی ہیں تاہم اب تک کوئی بھی پاکستانی دس بڑے بلے بازوں کی فہرست میں جگہ نہیں بنا سکا۔قومی ٹیم کے سب سے کامیاب بلے باز بابر اعظم ہیں جنہوں نے پانچ میچز میں 47 کی اوسط سے 232 رنز اسکور کئے۔عالمی کپ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں پہلا نمبر بنگلہ دیش کے  آل راؤنڈر شکیب الحسن کا ہے جنہوں نے چھ مچز میں 95 کی اوسط سے 476 رنز بنائے ہیں۔دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر موجود ہیں جنہوں نے 89 کی اوسط سے 447 رنز بنائے ہیں۔424 رنز

کے ساتھ انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جن کی رنز بنانے کی اوسط 84 ہے۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 232 رنز کے ساتھ 12ویں نمبر پر ہیں۔عالمی کپ میں گیند بازی کے شعبے کی بات کی جائے تو قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر 15 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔فہرست میں جوفرا ا?رچر اور مچل اسٹارک کی بھی 15، 15 وکٹیں ہی ہیں تاہم عامر کا اکانومی ریٹ دونوں سے بہتر ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف عامر نے ہاشم ا?ملہ اور کپتان فاف ڈیوپلیسی کو  آؤٹ  کیا، آسٹریلیا  کے خلاف میچ میں وہ پانچ وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…