جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پی آئی اے کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کی خبریں، حتمی اعلان کردیاگیا

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ترجمان پی آئی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی آئی اے کا ہیڈ آفس منتقل نہیں ہو رہا بلکہ ائر لائن کے بزنس پلان کے مطابق مطلوبہ اہداف پر عمل درآمد اور ان کے نتائج کو یقینی بنانے کی سمت میں تیزی سے کام جاری ہے۔ بزنس پلان کے مطابق پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنا اور خاص طور پر امریکہ کے لئے 2017 سے معطل پروازوں کی بحالی شامل ہے۔

پی آئی اے کے تمام شعبہ جات مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک کی قیادت میں کام کر رہے ہیں جس کے تحت ریونیو کو بڑھا کے منافع بخشی کا حصول ہے جو ائر لائن کے تمام شراکت داروں بشمول شیئر ہولڈرز کے مفاد میں ہے۔ قومی ائر لائن امریکہ کے لئے براہ راست نان اسٹاپ پروازیں شروع کرنے کے لئے تما م تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تا کہ اس روٹ کو  کامیاب بنایا جا سکے جبکہ ماضی میں براستہ مانچسٹر امریکہ کے لئے پروازوں پر بھاری اخراجات آر ہے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے اپنے ریونیو میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کے لئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے اور حفاظتی امور اور سروس کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر فالتو اخراجات بتدریج ختم کئے جارہے ہیں۔ائر لائن کی انتظامیہ منافع بخش روٹس پر پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنے پر غور کر رہی ہے جبکہ نئے مقامات کے لئے خالصتاً کاروباری  میرٹ پر پروازیں متعارف کرائی جائیں گی۔اسلام آباد کا نیا ائر پورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ائر پورٹ ہے اور پی آئی اے کو اپنے فضائی دائرہ کار میں وسعت دینے کا یہ بہترین موقع بھی ہے کیونکہ زیادہ تر بین الاقوامی پروازیں یہاں سے روانہ ہورہی ہیں۔ا اس وقت پی آئی اے اسلام آباد سے ہر ہفتہ یورپی مقامات کے لئے 22 پروازیں چلا رہی ہے جبکہ کراچی سے یہ تعداد صرف دو ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے آمدہ حج آپریشن کے لئے کئے گئے اقدامات میں اسلام آباد ائر پورٹ پر ہی حجاج کی امیگریشن کے مراحل کا طے ہونے ایک اہم سنگ میل ہے جس کے لئے  اسلام آباد ائر پورٹ سے فضائی آپریشن کو ہموا ر رکھنے کے لئے اضافی افرادی قوت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان ضروریات اور اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے اسلام آباد ائر پورٹ کو حب بنانے کے لئے پی آئی اے انتظامیہ نے افرادی قوت کو ضروریات کے مطابق استعمال کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے تا کہ جلد از جلد بہترین نتائج کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں ائر لائن انتظامیہ پاکستان بھر میں اپنی افرادی قوت کو ضرورت کے تحت تعینات کر رہی ہے۔  تا کہ فضائی آپریشن کو ہموار طریقے سے جاری رکھا جا سکے اور مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کیا جا سکے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ہیڈ آفس کی منتقلی نہیں بلکہ ائر لائن کی بہتری کے لئے ادارے میں موجود قابل افرادی قوت کو بہتر طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ تاہم اگر کسی ملازم کے کوئی حقیقی تحفظات ہیں تو انتظامیہ ان پر یقیننا” غور کرے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…