جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

غریب بھوک وافلاس سے مر رہے ہیں حکومت سب اچھا ہوجائیگا کی بانسری بجا رہی ہے، ثروت اعجاز قادری بھی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے

datetime 24  جون‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معاشی بحران حکومتی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے،غریبوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے،غریبوں،کسانوں،مزدوروں کو معاشی طور پر ریلیف نہیں دیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ شروع کردینگے،روزمرہ استعمال ہونیوالی اشیاء کو ٹیکس سے پاک اور غریبوں کو بجلی،گیس،پانی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کو فوری ختم کیا جائے،بجلی کے بلوں میں 200یونٹ تک کسی بھی قسم کا ٹیکس نہیں لگایا جائے،بجٹ اور

پیٹرولیم کی آئے روز بڑھتی قیمتوں نے عوام کا سکون چھین لیا ہے،غریب بھوک وافلاس سے مر رہے ہیں اور حکومت سب اچھا ہوجائیگا کی بانسری بجا رہی ہے،پاکستان سنی تحریک کی جڑیں عوام میں ہیں عوامی مسائل سے آگاہ ہیں،حکمرانوں کو بجٹ میں غریبوں کو ریلیف دینے کے مطالبے کرکرے تھک گئے ہیں،حکومت نے غریب عوام کے خلاف رویہ نہیں بدلا تو سول اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے،غریب وعوام دشمن پالیسیوں کا کسی طور بھی ساتھ نہیں دے سکتے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سندھ کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سندھ کے صدر نور احمد قاسمی،صوبائی رہنما خالد حسن عطاری،التماس صابر،علی نواز قاسمی،عمران سہروردی،اکبر رضا قادری،عبداللطیف قادری،مولانا اشرف سکندری،مولانا منظور قادری،حافظ ایاز چانڈیو مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان ودیگر صوبائی عہدیداران موجود تھے،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نظریاتی کارکن کسی بھی تنظیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،کارکنا ن تنظیم کے پیغام کو گھر گھر جاکر عام کریں،چکی میں پسے غریب عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بلاتفریق خدمت کو شعار بنائیں،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت نے غریبوں کو ریلیف فراہم نہیں کیا تو سول اپوزیشن کا کردار آئین کے دائرہ کار میں رہ کر اداینگے،غریبوں کی آواز بننا ہر محب وطن جماعت کی ذمہ داری ہے پاکستان سنی تحریک ملک بھر کے غریبوں کو ریلیف دلانا چاہتی ہے،حکومت صرف دعوؤں سے کام چلارہی ہے جبکہ غریب بھوک وافلاس سے پریشان اور خود کشی کرنے پر مجبور ہوگیا ہے،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام کا پاکستان سنی تحریک پر بھرپور اعتماد ہے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دینگے،حکومت کو ایک بار پھر واضع کررہے ہیں بجٹ کو غریب وعوام دوست بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…