بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

ورلڈکپ 2019،کیچز ڈراپ کرنے کا منفی ریکارڈ پاکستان ٹیم کے نام

datetime 24  جون‬‮  2019 |

لارڈز(این این آئی)انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف میچ تو جیت گئی تاہم روایتی فیلڈنگ کا مظاہرہ کرنے سے باز نہ آئی، قومی ٹیم نے میچ میں 7 کیچز ڈراپ کئے۔میچ میں فاسٹ بولر محمد عامر کے ہاتھ 4 کیچز نہ آئے، وکٹ کیپر سرفراز احمد ، وہاب ریاض اور شاداب خان بھی کیچز نہ تھام سکے۔جنوبی افریقی اننگز کے پہلے اوور میں ہی حفیظ کی گیند پر ڈی کاک کا کیچ

وہاب ریاض نے چھوڑ دیا۔اس کے بعد شاہین شاہ کی گیند پر کپتان فاف ڈوپلیسی کا کیچ شاداب خان پوائنٹ پر تھام نہ سکے۔تیسرا کیچ محمد عامر نے مڈ اون پر وین ڈیر ڈسن کا گرادیا، چوتھا کیچ محمد عامر نے اپنی ہی گیند پر ڈیوڈ ملر کا چھوڑا۔پانچواں کیچ سرفراز احمد نے وہاب کی گیند پر وین ڈیر ڈسن کا گرایا۔ چھٹا کیچ محمد عامر نے تھرڈ مین پر وہاب کی گیند پر پر ڈیوڈ ملر کا ڈراپ کیا جبکہ ساتواں کیچ بھی محمد عامر نے ڈیوڈ ملر کا چھوڑا۔اعداد وشمار کے مطابق پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے رواں ورلڈکپ میں 14 کیچز ڈراپ ہوئے ہیں، صرف جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ہی سات کیچز اْن کے ہاتھوں میں نہ آسکے۔اعداد وشمار کے مطابق پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے رواں ورلڈکپ میں 14 کیچز ڈراپ ہوئے ہیں ، فہرست میں دوسرا نمبر میزبان اور ایونٹ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کا ہے جس کے کھلاڑی درجن بھر کیچ گرا چکے ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 9، جنوبی افریقا نے 8، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 6، آسٹریلیا اور بنگلادیش نے چار، چار، سری لنکا نے تین اور افغانستان کے فیلڈرز دو کیچ تھامنے میں ناکام رہے ہیں۔میگا ایونٹ میں بھارتی فیلڈرز کی کارکردگی سب سے اچھی ہے جنہوں نے صرف ایک ہی کیچ گرایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…