اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ائیرکینیڈا کاعملہ سوتی ہوئی خاتون کو طیارے میں ہی بھول آیا

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو(این این آئی)طویل فضائی سفر کے دوران مسافروں کا سوجانا ایک عام سی بات ہے لیکن ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ کوئی سو جائے تو جہاز کے منزل پر پہنچ جانے کے بعد بھی خواب خرگوش کے مزے ہی لیتا رہے۔کینیڈا میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ سامنے آیا جہاں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دوران پرواز سو گئی تھی اور طیارے کا عملہ اسے جگائے بغیر اکیلا چھوڑ کر چلا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 9 جون 2019 کو کیوبک سے ٹورنٹو تک کی پرواز میں پیش آیا، ٹفینی ایڈمز نامی اس خاتون کا کہنا تھا کہ جب میری آنکھ کھلی تو طیارہ ائرپورٹ پر لینڈ ہونے کے بعد خالی ہو چکا تھا اور اسے لاک تک کردیا گیا تھا۔اس پرواز کا دورانیہ 90 منٹ یعنی ڈیڑھ گھنٹہ تھا، اور خاتون کی آنکھ پرواز لینڈ ہونے کے کئی گھنٹوں بعد کھلی۔خاتون نے یہ شکایت ائر کینیڈا کے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے کی۔ اس نے لکھا کہ میں ڈیڑھ گھنٹے کی پرواز کے دوران سو گئی تھی، آدھی رات کو شدید ٹھنڈ لگنے کے باعث میری آنکھ کھلی تو میں نشست پر ہی موجود تھی اور سیٹ بیلٹ بھی بندھا ہوا تھا جبکہ میرے ارد گرد مکمل تاریکی تھی۔ٹفینی نے واقعے کو دہشت زدہ قرار کہتے ہوئے لکھا کہ مجھے لگا میں کوئی بھیانک خواب دیکھ رہی ہوں، میں نے ایک دوست کو فون کال ملانے کی کوشش کی لیکن کال جاتے ہی میرے موبائل فون کی بیٹری ختم ہوگئی جو طیارے کی بجلی بند ہونے کے باعث چارج بھی نہیں کی جا سکتی تھی۔ میں بہت زیادہ پرشیان تھی اور مجھے اس جگہ سے فوری طور پر باہرنکلنا تھا۔خاتون نے مزید لکھا کہ میں نے کسی طرح طیارے سے ایک ٹارچ ڈھونڈی اور مرکزی دروازے کی جانب جا کر اسے کسی نہ کسی طرح کھولا، لیکن بلندی دیکھ کر ہمت ہار دی ۔ اس کے بعد وہیں بیٹھ کر ٹارچ سے مدد کے سگنل بھیجنے لگی، کافی دیر بعد ایک سامان بردار گاڑی وہاں سے گزری تو اس کا عملہ مجھ مجھے دیکھ کر حیران رہ گیا۔ انہوں نے پوچھا کہ آپ کو طیارے پر کیسے چھوڑ دیا گیا۔مال بردار گاڑی کا عملہ خاتون کو ائر پورٹ کی عمارت کے اندر لے گیا اور نمائندگان سے ملاقات کرائی۔اس حوالے سے ترجمان ائرکینیڈا کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور کمپنی مذکورہ خاتون سے رابطے میں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…