کراچی(آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ نے پنشن کی ادائیگی کے پرانے طریقہ کار کو تبد یل کرتے ہوئے ڈا ئر یکٹ کریڈٹ سسٹم DCs منتقل کر دیا اس اہم سنگ میل کو سندھ حکومت نے عبور کرتے ہوئے حکومت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب حکومت سندھ تمام 200,667 پنشنرز کو ان
کے بنک اکا ئنٹ میں براہ راست ماہانہ پنشن کی ادائیگی کرے گی۔ اب تمام پینشنر ز کو بغیر کسی پریشانی کے عزت و احترام کے ساتھ ان کی دہلیزپر پینشن فراہم کی جائے گی۔ پرانے مینوں کی بذریہ چیک ادائیگی کو تبد یل کرتے ہوئے SAP سسٹم کے تحت تمام اقسام کی پنشنز کی ادائیگی اب آن لائن پیمنٹ کے ذریعے براہ راست ان کے بنک اکاؤنٹ میں کی جائے گی۔