اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ ایف اے ٹی ایف مکمل طور پر پاکستان کیخلاف بے بنیاد الزامات کے بنیاد پر عمل پیرا ہے، افغانستان میں جہاد کیلئے امریکہ کا بھیجا ہوا پیسہ کیسے منی لانڈرنگ و ٹیرر فنانسنگ کے زمرے میں نہیں آتا۔ اتوار کو سینیٹر رحمان ملک نے ٹوئٹر پر ایف اے ٹی ایف سے اہم سوالات کرتے ہؤے کہاہے کہ ایف اے ٹی ایف مکمل طور پر پاکستان کیخلاف بے بنیاد الزامات کے بنیاد پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہاکہ
پاکستانیوں کیلئے باعث خیرانگی ہے کہ امریکہ ایف اے ٹی ایف سے پہلے پاکستان کیخلاف کاروائی کیلئے سرگرم ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں جہاد کیلئے امریکہ کا بھیجا ہوا پیسہ کیسے منی لانڈرنگ و ٹیرر فنانسنگ کے زمرے میں نہیں آتا۔ انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف جواب دے کہ مغرب و امریکا کا بھیجا ہوا پیسہ کیا ٹیرر فنانسنگ کے زمرے میں نہیں آتا۔انہوں نے کہاکہ کیا امریکہ و مغربی ممالک کا خلیجی ممالک و افغانستان جہادیوں کیلئے بھیجا ہوا پیسہ منی لانڈرنگ نہیں؟