جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

شرابی شوہر نے تشدد کے بعد بیوی زندہ دفن کر دی،کمسن بچے کو قبرستان چھوڑ کر فرار،لرزہ خیز واقعہ

datetime 23  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال(این این آئی) شرابی شوہر نے تشدد کے بعد بیوی زندہ دفن کر دی،کمسن بچے کو قبرستان چھوڑ کر فرار، مقتولہ خورشید بانو کے بھائی کی عدالت میں درخواست دینے و عدالتی احکامات ملنے پر ملزم حبیب قمر جٹ کے خلاف کارراوائی،ملزم نے فون پرمقتولہ کے بھائی اور رشتے داراں کو پورے وقوعہ کی نشاندہی کر دی،ساتھیوں سمیت پکڑا نہ جا سکا،پولیس تھانہ چھب نے مقتولہ کی لاش بر آمد کر لی،بچے کو بھی تحویل میں لے لیا،

ڈی پی او خانیوال نے ملزم کو ساتھیوں سمیت پکڑنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔۔ تفصیلات کے مطابق علی شیر ولد محمد حسین چک 205ای بی تحصیل عارفوالہ ضلع پاکپتن نے ایڈیشنل سیشن جج میاں چنوں ضلع خانیوال کو درخواست برآمدگی گزاری کہ اسکی ہمشیرہ مسمات خورشید بانو جسکی شادی پل 59 پندرہ ایل کے رہائشی حبیب قمر ولد شفیع قوم جٹ نامی شخص ہوئی ہے مورخہ 4 جون 2019 کومیں اپنی ہمشیرہ کو ملنے اور عید دینے آیا تو میری ہمشیرہ اور میر ا بھانجا احمر حبیب تقریبا 2سال کوغائب پایا جسکے بارے الزام علیہ حبیب قمر جٹ سے پوچھ گچھ کی گئی تو وہ صاف انکاری ہو گیامجھے دھمکیاں دے کا گھر سے نکال دیا جس پر عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے حبیب قمر جٹ کے خلاف زیر دفعہ 364 ت پ اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور خاتون کو بچے سمیت برآمد کرنے کی ڈائریکشن بھی دی تھانہ چھب کلاں کے ایس ایچ او ہارون الہی اور مقدمہ کے تفتیشی چوہدری محمد اصغر نے دن رات محنت کی پولیس کو مورخہ 21جون کی شام کو خبر ملی کہ تھانہ صدر میاں چنوں کی حدود قبرستان بابا حیدر شاہ سے ایک کار بچہ چھوڑ کر فرار ہوگئی بچہ کے بارے میں جانکاری لی گئی تو پتہ چلا کہ وہ بچہ ملزم حبیب قمر جٹ کا ہے جیسے وہ خود چھوڑ کر گیا ہے مورخہ 22جون کوملزم نے مقتولہ کے بھائی اور رشتے داروں کو فون کر کے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو قتل کر کے گھر میں دفنا دیا ہے اگر میرے خلاف کوئی کارراوائی کی تو تمہیں بھی اسی طرح دفنا دوں گا،

پولیس چھب کلاں نے اطلاع پر ملزم کے گھر دفنائی ہوئی مقتولہ کی نعش برآمد کر لی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو میاں چنوں بجھوادی تاحال ملزم اور اس کے ساتھی فرار ہیں ڈی پی او خانیوال نے ملزم اور اس کے ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں علاقہ معززین کے مطابق ملزم حبیب قمر جٹ علاقے کا سب سے بڑا شراب کا ڈیلر،بدمعاش،چوروں اور ڈکیتوں کا سرپرست ہے کئی سال پہلے فوج سے بھی فرار ہو کر آیا تھااسے پکڑ کر سزائے موت دی جائے تھانہ چھب کلاں کے ایس ایچ او ہارون الہی کے مطابق ملزم پر پہلے بھی دس سے زیادہ ڈکیتی،چوری،اغوا، شراب و دیگر کئی مقامات درج تھے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزم کے ساتھی صابر کمبوہ،سیف الرحمن،خلیل بٹ،حیات ودیگر بھی غائب ہیں بہت جلد گرفتار کر لیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…