بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

28 ممالک سے 11 ارب ڈالر کی جائیدادوں اور اکاؤنٹس کی تفصیلات مل گئیں، تمام ڈیٹا ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود،اب جوبھی اثاثے ظاہر نہیں کرے گا اس کے ساتھ کیا ہوگا؟حکومت نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 22  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ ٹیکس فائلنگ کو بہت آسان بنا دیا گیا ہے بے نامی جائیدادوں والوں کو آخری موقع دیا جا رہا ہے 28 ممالک سے 11 ارب ڈالر کی جائیدادوں اور اکاؤنٹس کی تفصیلات مل چکی ہیں تمام ڈیٹا ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہے جو اب بھی اثاثے ظاہر نہیں کرے گا وہ پچھتائے گا ملک میں 948 ارب روپے کے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈ موجود ہیں غیر رجسٹرڈ بانڈز رکھنے کی قانون میں اجازت نہیں ہے جبکہ سمگل شدہ گاڑیوں کو ایمنسٹی سکیم میں

ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔ ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا ہے کہ ملک میں 1960 میں ایمنسٹی سکیمیں آتی رہی ہیں گزستہ حکومت نے بھی اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم متعارف کروائی تھی جبکہ 2018 میں اثاثے ظاہر کرنے کی قوانین بھی بنائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے ٹیکس فائلنگ کو بہت آسان بنا دیا گیا ہے جو اب بھی اثاثے ظاہر نہیں کرے گا وہ بد قسمت ہو گا ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو کسی ادارے کے سامنے جواب دے نہیں ہونا پڑے گا انہوں نے بے نامی لفظ کا مفہوم واضح کرنے ہوئے کہا کہ بے نامی کا مطلب ہے کہ اثاثہ اور فائدہ ایک شخص کا ہو لیکن وہ کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ ہو تو وہ بے نامی اثاثہ کہلاتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کو ایک موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے 28 ممالک سے 11 ارب ڈالر کی جائیدادوں اور اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل ہو چکی ہیں تمام افراد کا ڈیٹا ایف بی آر کی ویب سائٹ اور پورٹل پر دستیاب ہے نادرا کو 500 روپے کی فیس ادا کر کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈ رکھنا خلاف قانون ہے ملک میں 948 ارب روپے کے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈ موجود ہیں 40 ہزار مالیت کے بانڈ 2020 تک رجسٹرد کر دیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ دبئی میں جائیداد ظاہر کرتے ہیں لیکن اس کا کرایہ ظاہر نہیں کرتے اس مقصد کے لئے ایف بی آر کی ٹیم 24 جون کو دبئی روانہ ہو رہی ہے شبر زیدی نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کے قانون کے مطابق کوئی شخص 10 ہزار ڈالر سے زائد نقد رقم جمع نہیں کروا سکتا اس معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے اور کل پیر سے 10 ہزار سے زائد رقم جمع کروائی جا سکے گی انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کے نظام کو بھی آن لائن کر دیا گیا ہے جس کا اعلان آج ہو گا شبر زیدی نے کہا کہ سمگل شدہ گاڑیوں کے لئے کوئی ایمنسٹی نہیں ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…