لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی سفارشات پر مبنی سمری تیار کر لی ہے۔ جسے حتمی منظوری کے لئے وزیراعظم عمران خان کو بھیج دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم سے منظوری کے بعد اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کا بل پنجاب اسمبلی کے رواں بجٹ اجلاس میں
ہی ایوان میں پیش کر دیا جائے گا۔ جس کی پنجاب اسمبلی کے ایوان سے منظوری متوقع ہے۔ اس حوالے سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے وزراء اور مشیران کی تنخواہوں اور مراعات میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا بل تیار کر رکھا ہے۔