اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کسی بھی وقت متوقع ہے، اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ برطانیہ نے تحفظات کے باوجود سابق وزیر خزانہ کی حوالگی سے متعلق پاکستان سے معاہدہ کر لیا ہے، رپورٹ کے مطابق اس معاہدے پر دونوں ممالک کے وزارت داخلہ کے حکام کے دستخط موجود ہیں
اب کسی بھی وقت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری متوقع ہے، اس معاہدے کے بعد ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی ہے، دوسری جانب ن لیگ کے رہنما محمد زبیر اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے اچھا کیا جو واپس نہیں آئے،کیا یہاں احتساب ہو رہا ہے۔اسحاق ڈار کے وطن واپس نہ آنے کے سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے بہت اچھا کیا ہے۔ کیا یہ احتساب ہو رہا ہے، جہاں چن چن کر انتقام کا نشانہ بنایا جائے زبردستی جیلوں میں بند کیا جائے۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے یاد داشت پر دستخط ہوگئے ہیں جس میں اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ یاداشت پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے دستخط ہوئے ہیں جس میں اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ یاداشت پر برطانیہ اور پاکستان کے حکام کے دستخط بھی موجود ہیں یہ مفاہمتی یادداشت صرف اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے ہے دیگر ملزمان کیلئے نہیں ہے۔ اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ برطانیہ نے تحفظات کے باوجود سابق وزیر خزانہ کی حوالگی سے متعلق پاکستان سے معاہدہ کر لیا ہے، رپورٹ کے مطابق اس معاہدے پر دونوں ممالک کے وزارت داخلہ کے حکام کے دستخط موجود ہیں