لیڈز (آن لا ئن)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہاٹ فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو 20 رنز سے ہرا دیا ہے، سری لنکا کی فتح میں تجربہ بولر لیستھ ملنگا نے اہم کردار ادا کیا اور مقررہ دس اووروں میں چار وکٹیں حاصل کیں اورمین آف دی میچ قرار پائے۔جمعہ کے روز لیڈز کے مقام پر سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اسے ابتدائی اووروں
میں دہرا نقصان اٹھانا پڑا جب دونوں پہلے دو اووروں میں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔سری لنکا نے محتاط انداز میں اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش لی لیکن لیگ سپنر عادل رشید نے مسلسل دو گیندوں پر وکٹیں لے کر سری لنکا کے بڑے سکور کی امیدوں پرپانی پھیر دیا۔سری لنکا نے 9وکٹوں کے نقصان پر 232رنزل بنائے لیکن جواب میں انگلینڈ کی ٹیم صرف 212رنز بناسکی اور اس کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔