بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قرضوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کا قیام، نوٹیفکیشن جاری،اہم شخصیت کو سربراہ مقرر کردیاگیا

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملکی قرضوں کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق 12 رکنی کمیشن، انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت قائم کیا گیا ہے، جس کے سربراہ ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر ہوں گے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر پولیس سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ہیں اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کمیشن 6 ماہ میں رپورٹ مکمل کرے گا، تاہم وزیر اعظم کو کمیشن کی مدت میں اضافے کا اختیار حاصل ہے، جبکہ کمیشن ماہانہ بنیاد پر وفاقی حکومت کو کارکردگی رپورٹ پیش کرے گا۔کمیشن 2008 تا 2018 تک حکومتی قرضوں کی تحقیقات کرے گا۔کمیشن میں اسٹیٹ بینک، ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی)، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی)، انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، قومی احتساب بیورو (نیب)، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، اے جی پی آر، آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور خزانہ ڈویڑن کے نمائندے شامل ہوں گے۔کمیشن 2008 تا 2018 تک جاری اخراجات اور ترقیاتی منصوبوں کی تحقیقات کریگا۔کمیشن قرضوں کی ذمہ داریوں کے ایکٹ 2005 کی خلاف ورزی اور سرکاری فنڈز کے ذاتی استعمال کی تحقیقات بھی کرے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملکی قرضوں کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق 12 رکنی کمیشن، انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت قائم کیا گیا ہے، جس کے سربراہ ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر ہوں گے۔واضح رہے کہ ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر پولیس سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ہیں اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…