حیدرآباد (نیوز ڈیسک)حیدرآباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی جناح ایکسپریس حیدر آباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب پنجاب سے آنے والی مال بردار ٹرین سے ٹکراگئی، تصادم کے باعث بعض بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں جس میں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔
حادثے میں دونوں ٹرینوں کے انجن تباہ ہوگئے ہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کردی گئی جب کہ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔زخمیوں میں جناح ایکسپریس کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور بھی زخمی ہیں، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا گیا ہے، حادثہ اتنا شدید تھا ٹرینوں کے ٹکرانے کی آواز دور دور تک سنی گئی، حادثے کے بعد ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی جبکہ ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ادھر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں ریل گاڑی کے حادثے پر اظہار ِافسوس کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد کو مسافروں کی ہر طرح کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر کوئی مسافر زخمی ہے تو فوری اسپتال منتقل کیا جائے۔انہوں نے اسپتال میں ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دونوں ٹرینوں کے تصادم سے ڈبے قریبی گھروں پر جا گرے۔ حیدرآباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی جناح ایکسپریس حیدر آباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب پنجاب سے آنے والی مال بردار ٹرین سے ٹکراگئی