جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شعیب اختر نے اپنے اور بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے سے متعلق خبروں کو جھوٹا قراردیدیا

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے اپنے اور بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے سے متعلق خبروں کو جھوٹا قراردے دیا۔ شعیب اختر نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے اور سونالی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے خبروں کو افواہیں اور من گھڑت قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے بھارتی ویب سائٹس پر دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ 1996 میں ریلیز ہونے والی سونالی بیندرے کی فلم

’ انگلش بابو دیسی میم‘ دیکھنے کے بعد شعیب اختر نے ایک انٹرویو میں سونالی کے لئے کہا تھا کہ مجھے سونالی کی محبت ہے اور میں اپنے بٹوے میں اْ ن کی تصویر بھی رکھتا ہوں، میرے کمرے میں اْن کے پوسٹرز بھی لگے ہوئے ہیں، اگر سونالی نے میرا پروپوزل ٹھکرا دیا تو میں اْنہیں اغوا کر لوں گا۔شعیب اختر نے اپنے اور سونالی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سونالی سے کبھی بھی نہیں ملے اور نہ ہی کبھی اْ ن کے فین رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں نے سونالی کی اِکّا دْکّا فلمیں دیکھ رکھیں ہیں اوروہ ایک خوبصورت خاتون ہیں، میں کبھی خواتین کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا ، اگر مجھے کوئی کچھ کہہ بھی دے تو جواب نہیں دیتا ۔شعیب اختر نے کہا کہ میرا نام بھارتی اداکارہ’ دیا مرزا‘ کے ساتھ بھی جوڑا گیاتھا کہ میں اْن کے ساتھ شادی کرنے والا ہوں جبکہ مجھے اس بات کا بھی علم خبروں کے ذریعے ہوا۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے سونالی کے بارے میں سنا کہ وہ بیمار ہوئیں اور کینسر جیسے موذی مرض سے لڑیں اور کامیاب ہوئیں، تو میں اْن کا فین بن گیا، وہ بہت دلیر خاتون ہیں ، ہم سبھی کو اْن جیسے باہمت لوگوں کا فین ہونا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…