کراچی(این این آئی)کراچی میں سندھ حکومت کے تحت چلنے والے سب سے بڑے سرکاری سول ہسپتال اور اور لیاری جنرل ہسپتال میں اہم مشینیں خراب ہو گئی۔ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سول ہسپتال میں اہم مشینیں
خراب ہونے سے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم ہسپتال کی انتظامیہ مشینوں کی خرابی سے متعلق لاعلم ہے۔ سول ہسپتال کراچی میں میموگرافی کی تین مشینیں موجود ہیں جو گذشتہ ایک ماہ سے خراب ہے۔ مشینوں کی جانچ پڑتال اور دیکھ بھال کرنے والے نے میں معاملے سے متعلق انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا ہے۔ ایس ایم سول ہسپتال بھی معاملے سے لاعلم ہیں۔سول ہسپتال میں مشینوں کی خرابی کے باعث کراچی سمیت صوبے بھر سے آنے والے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کے لواحقین کو نجی ہسپتالوں سے ٹیسٹ کرانے کی مجبور کر رہے ہیں۔دوسری جانب سندھ حکومت کے تحت چلنے والے لیاری جنرل ہسپتال کا حال بھی کچھ مختلف نہیں ہیں۔ اسپتال میں موجود میموگرافی کی مشین بھی خراب حالت میں موجود ہے جسے ہسپتال انتظامیہ نے ٹھیک کرانے کی ضرورت ہی نہیں سمجھی ہے۔ اسپتال میں مشین کی خرابی سے مریضوں میں بے چینی پائی جاتی ہیں۔مریضوں نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے سالانہ کروڑوں روہے کے فنڈر جاری کرنے کے باوجود سرکاری ہسپتالوں میں آئے روز مشینوں کو خراب ہونا باعث تشویش ہیں۔ وہ غریب طبقہ کو نجی ہسپتالوں سے علاج اور ٹیسٹ کرانے کی سقت نہیں رکھتے ہیں وہ کہاں جا کر اپنا علاج کرائیں۔مریضوں نے کہاکہ سندھ حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مشینوں کی خرابی کا نوٹس لے اور لاپرواہی برتنے والو ں کے خلاف کارروائی کرے۔