بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست کا صدمہ برداشت نہ ہوا، ، شہری دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملا

datetime 18  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کی بھارت سے شکست برداشت نہ ہوئی ، شہری صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی بھارت سے شکست کے بعد پاکستانیوں میں شدید غم و غصہ دیکھنے کو آیاکئی لوگوں نے اپنے گھر میں مومود ٹی وی توڑے تو کئی نے سوشل میڈیا پر ٹیم کو ہاڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

ناٹڈا کے نواحی گائوں موضو مہلو کا رہائشی چوہدری خان مہلو قومی ٹیم کی بھارت سے ہارکا صدمہ برداشت نہ کر سکا دل کا دورہ پڑنے سے اللہ کو پیارا ہو گیا ۔ واقعے کی خبر اہل علاقہ کو ہوئی تو ہر آنکھ اشکبار ہو گئیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے بعد سینئر کھلاڑیوں، ٹیم منیجر طلعت علی اور کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی پر اتفاق کرلیا ۔ کرکٹ ٹیم کی انتہائی مایوس کن کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے فوری طور پر پینک بٹن نہ دبانے کے ساتھ میگا ایونٹ ختم ہونے کے بعد آپریشن کلین اپ اور پرفارمنس کی بنیاد پر پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کے خلاف انتہائی ناقص کارکردگی نے کپتان، کئی کھلاڑیوں، کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگایا دیا ہے، سرفراز احمد شدید ترین تنقید کی زد میں ہیں جس کے بعد ان کی کپتانی کا بچنا آسان نہیں رہا۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ کا ون ڈے کیریئر بھی کنارے پر ہے جب کہ انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا کنٹریکٹ 15 جولائی کو ختم ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے کنٹریکٹ میں توسیع کا امکان نہیں، ہیڈ کوچ مکی آرتھر معاہدے میں توسیع چاہتے ہیں لیکن بورڈ حکام انہیں فارغ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ٹیم کے ساتھ کام کرنے سے پہلے ہی معذرت کرچکے ہیں، بولنگ کوچ اظہر محمود، فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن ، فٹنس ٹرینر گرانٹ لوڈن اور فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن بھی اب کچھ دنوں کے مہمان دکھائی دیتے ہیں۔ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کی پہلی سیریز ستمبر میں سری لنکا کے ساتھ طے ہے جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، پی سی بی نے لاہور اور کراچی میں ان دونوں ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کے لیے ہوم ورک بھی شروع کردیاہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…