ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اینڈروئڈ کے نئے ورڑن میں انقلابی فیچرز متعارف

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک) فنگر پرنٹ، لامحدود تصاویر کا خزانہ، ورچول ریئلٹی اور فون کے ذریعے رقم کی ادائیگی جیسے نئے انقلابی فیچر جلد ہی گوگل اینڈروئڈ آپریٹنگ سسٹم (اینڈروئڈ ایم) میں شامل ہوں گے جو رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں منظرِ عام پر آرہا ہے۔

دو دن قبل گوگل نے اپنی سالانہ ڈویلپرز کانفرنس میں اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کے لیے اب تک سب سے ذیادہ تبدیلیوں کا حامل آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا جسے ’اینڈروئڈ ایم‘ کا نام دیا گیا ہے۔ آپریٹنگ سسٹمز کے لاتعداد فیچرز چند انقلابی فیچرز بھی شامل کئے گئے ہیں جو یہ ہیں۔
فنگر پرنٹس کی سہولت
اینڈروئڈ ایم میں فنگرپرنٹس فیچر کے ذریعے نہ صرف آپ اپنا فون کھول سکتے ہیں بلکہ مختلف ایپس کے لیے نام اور پاس ورڈ کی جگہ صرف فنگر پرنٹس استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فنگر پرنٹس سے موبائل پر رقم کا محفوظ لین دین بھی کیا جاسکتا ہے۔
اینڈروئڈ رقم
گوگل ایک عرصے سے اسمارٹ فون کے ذریعے رقم کی وصولی اور منتقلی پر کام کررہا ہے جس کا عملی نمونہ آپ بہت جلد اینڈروئڈ ایم میں دیکھ سکیں گے۔ فی الحال یہ سہولت محدود ہے اور ڈویلپر براہِ راست اس سے رقم حاصل کرسکیں گے جب کہ امریکا میں چند حقیقی ( نہ کہ آن لائن) اسٹورز پر خریداری کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے لیے اسٹور پر جاکر اسمارٹ فون میں موجود (نیئر فیلڈ کمیونکیشن چپ) کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی جاسکے گی۔
اسمارٹ فون سے گھر کنڑول کیجئے
گھر کی روشنیوں اور لاک وغیرہ کو گوگل کے اسمارٹ ہوم آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے کھولنے اور بند کرنے کی سہولت موجود ہوگی جو Brillo کے نام سے نئے اینڈروئڈ نظام میں پیش کی جارہی ہے۔ اس کے ذریعے کم بجلی خرچ کرنے والے گھریلو آلات کو آواز کے حکم سے بھی کھولا اور بند کیا جاسکے گا۔
لاتعداد تصاویر کا ذخیرہ
گوگل کی جانب سے نئے اینڈروئڈ سسٹم میں زبردست فوٹو ایپ متعارف کی جارہی ہے جس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ لاتعداد تصاویر محفوظ اور شیئر کرسکتے ہیں جب کہ اس فیچر میں ہزاروں تصاویر کی تلاش کے نظام کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
بیٹری کی مدت میں دوگنا اضافہ
گوگل نے دعویٰ کیا ہے کہ اینڈروئڈ ایم میں ڈوز نامی فیچر اسمارٹ فون میں توانائی کی زبردست بچت کرسکتا ہے۔ یہ تعین کرتا ہے کہ آپ فون استعمال ہورہا ہے یا نہیں اور فون کے پروسیسنگ عمل کو روک دیتا ہے اور فون استعمال نہ ہونے کی صورت میں بیٹری سے توانائی کا بہاو¿ کم کردیتا ہے۔ گوگل کے مطابق اس فیچر سے اسمارٹ فون بیٹری کا اسٹینڈ بائی وقت دوگنا کیا جاسکتا ہے۔
گتے کا ہیڈسیٹ اور ورچول ریئلٹی
گزشتہ برس اسمارٹ فون کے لیے گوگل نے بہت سستے کارڈ بورڈ ہیڈ سیٹ متعارف کرائے تھے جو بہت مقبول ہوئے تھے جب کہ رواں سال متعارف کرائے جانے والے نئے آپریٹنگ سسٹم (اینڈروئڈ) سے کارڈ بورڈ ہیڈ سیٹ کے ذریعے کسی بھی منظر کو ورچوئل ریئلٹی انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ گوگل چاہتا ہے کہ ان کارڈ بورڈ ہیڈ سیٹ کے ذریعے کلاس روم میں طلبہ کو پڑھانے اور سکھانے کا کام کیا جائے۔ اس کے لئے صرف چھ انچ اسکرین کا فون اور کارڈ بورڈ ہیڈ سیٹ درکار ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…