اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کے سب سے وزنی بچے کی پیدائش،جانتے ہیں بچے کا وزن کتنا ہے، ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 17  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) امریکی خاتون نے دنیا کے وزنی ترین بچے کو جنم دے کر ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ خاتون کے ہاں اس سے قبل 2016 میں بھی 11 پاؤنڈ کے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ سرجن کا کہنا تھا کہ وزنی بچے کی پیدائش ماں کی جنیات کی وجہ سے ہی ممکن ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق

نیویارک سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ خاتون جوائے کے ہاں 15 پونڈ وزنی بچے کی پیدائش ہوئی، ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور نومولود کی طبعیت بالکل ٹھیک ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میڈیکل کی تاریخ میں 15 پاؤنڈ (ساڑھے سات کلو) کے بچے کی پیدائش ریکارڈ ہے کیونکہ اس سے قبل اس خاتون نے ہی 11 پاؤنڈ کے سب سے وزنی بچے کو جنم دیا تھا۔خاتون کے مطابق انہیں زچگی کے دوران بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا البتہ باقاعدگی سے معائنہ اور ورزش کی وجہ سے زچگی کے دوران کوئی مشکل پیش نہیں آئی اور بچے کی پیدائش اسی وجہ سے آپریشن کے بجائے نارمل ڈلیوری سے ہوئی۔ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے ہاں اس سے قبل 2016 میں بھی 11 پاؤنڈ کے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ سرجن کا کہنا تھا کہ وزنی بچے کی پیدائش ماں کی جنیات کی وجہ سے ہی ممکن ہے۔ ماں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 9 ماہ جتنی تکلیف میں گزارے انہیں ہرگز اس بات کا گمان نہیں تھا کہ پیدا ہونے والے بچے کا وزن اتنا ہو گا، میرے لئے بیٹے کی پیدائش زیادہ اہم تھی اور 15 پاؤنڈ وزن ہونے کی خوشی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…