لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین، گورننگ بورڈ کے رکن، پی سی بی کے سابق چیئرمین، سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور معروف صحافی نجم سیٹھی نے آئی سی سی کی صدارت نہ سنبھالنےکا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی صدارت کا حق ملنے کے بعد نجم سیٹھی کو گزشتہ سال اس عہدے کے لئے نامزد کیا تھا اور انہیں جولائی میں یہ عہدہ سنبھالنا تھا۔ نجم سیٹھی نے ٹوئٹر کے ذریعےاپنے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ میں نے آئی سی سی کی صدارت نہ سبنھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کسی سابق کرکٹرز کو اس عہدے کے لئے نامزد کرے۔ دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے بعد اب کسی سابق کرکٹر کا یہ حق ہے کہ اسے آئی سی سی صدارت کے لئے نامزد کیا جائے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لفظ اضافی ہوتے ہیں
-
ایلون مسک کا کورونا ویکسین سے متعلق سنسنی خیز دعویٰ
-
گیس لوڈ شیڈنگ کا توڑ مل گیا! اب سلنڈر نہیں، پانی سے چلنے والا چولہا آگیا
-
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا پھر کیا چیز رکاوٹ بنی؟ایران نے بتا دیا
-
2 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا
-
سونا سستا ہو گیا
-
گرمی اور بجلی لوڈشیڈنگ کا توڑ: مفت سولر پینل کا حصول اور آسان
-
پاکستانی حکام کی موجودگی میں ڈھائی گھنٹے طویل مذاکرات ، ابتدائی بات چیت اور ماحول مثبت رہا
-
گھر سے سودا لینے کیلئے جانے والی 19 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
-
زہریلا حلوہ کھانے سے دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
-
جے ڈی وینس کا طیارہ تاخیر سے کیوں پہنچا، نارمل روٹ سے سفر کیوں نہیں کیا ، پاکستان سے پہلے کہاں قیام...
-
امریکا نے سابق ایرانی نائب صدر معصومہ ابتکار کے بیٹے ، بہو اور پوتے کا ویزا ختم کردیا
-
رجب بٹ کی ویڈیو وائرل! بڑا دعویٰ سامنے آگیا
-
’جلد ہی تمہیں 4 ڈالر والا پیٹرول یاد آئے گا‘ قالیباف کا ٹرمپ پر طنز اور نئی وارننگ



















































