بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

 سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بہن شہزادی حصہ کیخلاف  فرانس میں   عدالتی ٹرائل کا آغاز،انتہائی سنگین الزامات عائد

datetime 14  جون‬‮  2019 |

پیرس(آن لائن) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بہن شہزادی حصہ کے خلاف یورپی ملک فرانس میں ملازم پر تشدد کروانے اور انہیں پاؤں چومنے پر مجبور کرنے کے تحت  آئندہ ماہ سے عدالتی ٹرائل کا ا?غاز ہوگا۔سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز کی صاحبزادی شہزادی حصہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے محافظ کے ذریعے گھر کی تزئین و  آرائش کرنے والے ایک ملازم پر تشدد کروایا۔

شہزادی حصہ پر الزام ہے کہ انہوں نے گھر کی تزئین و ا?رائش کرنے والے ملازم کو گستاخی کرنے کے بعد غلطی کا ازالہ کرنے کے طور پر پاؤں چومنے کے لیے بھی مجبور کیا۔ شہزادی حصہ کی جانب سے محفاظ کے ذریعے ملازم پر تشدد کروانے کا واقعہ 2016 میں پیش ا?یا اور فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے۔واقعے کا مقدمہ شہزادی حصہ نہیں بلکہ ان کے محافظ پر دائر کیا گیا، تاہم شہزادی پر الزام ہے کہ ملازم پر تشدد ان کے کہنے پر کیا گیا۔اسی کیس میں فرانس کی عدالت نے مارچ 2018 میں شہزادی کی گرفتاری اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کے عالمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔اور اب فرانس کی عدالت نے اسی کیس کی سماعت ا?ئندہ ماہ مقرر کردی۔رپورٹ کے مطابق ٹرائل کے موقع پر شہزادی حصہ عدالت میں موجود نہیں ہوں گی، تاہم ان پر لگائے گئے الزامات پر ٹرائل ہوگا۔اسی کیس میں فرانسیسی پولیس اور عدالت نے شہزادی حصہ کے محافظ پر ملازم پر تشدد کرنے، انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دینے اور انہیں ان کی رضامندی کے بغیر دبوچے رکھنے کے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔اب عدالت میں شہزادی حصہ پر لگائے گئے الزامات اور ان کے محافظ کی جانب سے گھر کی تزئین و ا?رائش کرنے والے ملازم پر تشدد کرنے کا ٹرائل 9 جولائی سے شروع ہوگا۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…