اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

datetime 12  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے

تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔ بدھ کووزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت پولی کلینک کی اصلاحاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک ڈاکٹر شاہد حنیف اور کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس کا مقصد پولی کلینک ہسپتال میں اصلاحات کے ذریعے ہسپتال کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پولی کلینک کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پولی کلینک ہسپتال اور اس کی زیر انتظام ڈسپنسریوں اور بنیادی مراکز صحت کے مابین ایسا نیٹ ورک تشکیل دیں جس میں ریفرل سسٹم ہو۔ انہوں نے کہاکہ بنیادی ہیلتھ سسٹم کو مکمل فعال اور مضبوط بنائیں گے تاکہ پولی کلینک ہسپتال پر مریضوں کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ کمیٹی کے ممبران نے پولی کلینک ہسپتال کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈاکٹر ظفر مرزا کو اپنی تجاویز دیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کو صحت کے حوالے سے ایک ماڈل شہر بنائیں گے جس کے لیے بنیادی ہیلتھ سسٹم کو مضبوط اور بہتر بنانا ہو گا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ پولی کلینک ہسپتال میں ہر روز سات سے آٹھ ہزار لوگ علاج کے لیے آتے ہیں۔ اس رش کو کم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ کمیٹی کی میٹنگ ہر دو ہفتے بعد ہو گی اور کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے فاسٹ ٹریک پر کام کرنا ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…