کراچی (این این آئی)2019ء مہوش حیات کے لیے ٹف ثابت ہوا، جب کہ نیلم منیر کے لیے ان گنت خوشیاں لے کر آیا۔ رواں برس نیلم کی ایک اور بڑی فلم’’ کاف کنگنا ‘‘ بھی عیدالاضحی پر ریلیز ہو گی۔ آئی ایس پی آر اور ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر کی اس فلم میں نیلم کا آئٹم سونگ پہلے ہی مقبول ہو چکا ہے۔ مہوش حیات کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ نامعلوم افراد، جوانی پھر نہیں آنی، ایکٹر اِن لاء ، پنجاب نہیں جائوں گی اور لوڈویڈنگ میں مہوش نے عمدہ کام کیا تھا، لیکن ’’چھلاوہ‘‘ میں
وجاہت رئوف نے مہوش حیات کو ضائع کر دیا، حالاں کہ حال ہی میں مہوش کو صدارتی ایوارڈ بھی ملا تھا، مگر ڈائریکٹر اس مقبولیت سے بھی فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ وجاہت اس سے قبل صبا قمر جیسی باصلاحیت اداکارہ کو بھی فلم ’’لاہور سے آگے‘‘ میںضائع کر چکے ہیں۔مستقبل میں نیلم کو ندیم بیگ، نبیل قریشی اور شعیب منصور جیسے ہدایت کار میسر آئیں تو وہ سینما گھروں میں راج کریں گی۔ ان کے مقابلے مہوش حیات کو مقابلے کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے ایک ہٹ فلم کی ضرورت ہو گی۔