جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ، عوام کو خوشخبری سنادی گئی

datetime 11  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائی پاور اور پیٹرولیم عمر ایوب خان نے ملک میں بجلی تقسیم کار نظام میں ویلنگ اور بجلی کی پرائیویٹ مارکیٹ کے قیام کی نوید سنادی۔ پرائیویٹ بجلی کی مارکیٹ سے بجلی کے صارفین اور بجلی بنانے والے دونوں ہی مستفید ہو سکیں گے اس ضمن میں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ

ترقی یافتہ ممالک میں اس طرح کی مارکیٹ پہلے سے کام کررہیں ہیں۔ صارف کی مرضی ہوتی ہے کہ اپنی طے شْدہ ریٹ پر کسی بھی بجلی بنانے والے سے بجلی خرید سکتے ہیں۔ پاکستان میں موجودہ بجلی تقسیم کار نظام ِ حکومت کی ملکیت ہے اس کو ویلنگ کیلئے دستیاب کرنے سے بجلی کی مارکیٹ کو قائم کرنے میں اہم سنگِ میل طے کرلی جائے گی۔وفاقی وزیر برائے پاور نے جاپان کے سفیر کونینوری متسودا کے ساتھ ملاقات میں پاکستان میں انرجی مارکیٹ اور ویلنگ سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان موجودہ تعلقات اور خاص طور پر انرجی سیکٹر میں تعاون پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔ ملاقات میں موجودہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔ وفاقی وزیر جناب عمر ایوب خان نے جاپان کے سفیر کو پاکستان کے انرجی سیکٹر سے متعلق آگاہ کیا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…