منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے امریکہ سے کونسے میزائل خریدنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 11  جون‬‮  2019 |

نئی دہلی( آن لائن) جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے دارالحکومت کی حفاظت کےلئے امریکہ سے جدید میزائل سسٹم NASAMS-2 خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جارحیت پسند مودی نے ایک بار پھر اپنے جنگی عزائم کا اظہار کردیا ہے،

دارالحکومت کی حفاظت کے نام پر امریکہ سے جدید میزائل 1 بلین ڈالر میں خریدے گا۔جدید میزائل سسٹم NASAMS-2 دیسی، روسی ا و ر اسرائیلی میزائل سسٹم کےساتھ مل کر کثیرالپرت ’میزائل شیلڈ‘ بناتا ہے جو دہلی کو کسی بھی بیرونی حملے سے محفوظ بنادے گی۔بھارتی وزارت دفا ع کا کہنا ہے امریکہ کی پیشکش کی قبولیت جولائی یا اگست تک متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان میزائل کی خریداری کا معاہدہ ملٹری سیلز پروگرام کے تحت طے پایا ہے، معاہدے کی تکمیل کے دو سے چار سال کے درمیان میزائل سسٹم کی فراہمی ممکن ہوجائےگی، بھارت نے میز ائل سسٹم کی تنصیب کےلئے دارالحکومت میں جگہ کا تعین بھی کرلیا ہے۔واضح رہے مودی سرکار نے دوبارہ حکومت میں آتے ہی جنگی اسلحہ اور سا ز و سامان خریدنے کےلئے امریکہ سے پینگیں بڑھائیں اور 2.6 بلین ڈالر کی مالیت کے 24 ’سیکوراسکائی ایس ایچ 63 سی ہاکس ہیلی کاپٹر‘ خریدنے کا معاہدہ کیا جبکہ مئی میں ایک سٹیلائٹ بھی خلاءمیں بھیجا تھا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…