نئی دہلی (این این آئی)بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ بات بڑھا چڑھا کر بیان کرتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی پائلٹ نے کہاکہ آگ لگانے کے لیے چھوٹی سی بات جو مرچ لگا کر بیان کرتے ہیں،انڈین میڈیا بھارتی عوام کو بہکا رہا ہے۔ ابھی نندن نے کہاکہ بھارتی میڈیا ہمیشہ اپنے جھوٹ کے حوالے سے جانا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بالاکوٹ میں بھارتی ایئر سٹرائیک کے بعد بھارتی میڈیا
نے 350 دہشتگردوں کی ہلاکت کا جھوٹا اور بے سروپا دعویٰ کیا،بھارتی میڈیا کے اس پروپیگنڈے کا جواب اس وقت کی انڈین وزیر خارجہ سشما سوراج نے دیا اور کہا کہ بالاکوٹ ایئر سٹرائیک کے دوران ایک بھی پاکستانی شہری یا فوجی نہیں مارا گیا۔بھارتی میڈیا کا جھوٹ انڈین فورسز کے چیفس کی مشترکہ پریس بریفنگ میں بھی کھلا،انڈین فورسز چیفس نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں بھارتی میڈیا کے بالاکوٹ واقعہ میں ہلاکتوں کو غلط قرار دیا تھا۔