بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

ناسا کے خلائی جہاز کیوریوسِٹی نے مریخ پرکونسی دریافت کر لی ہے؟ تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  جون‬‮  2019 |

پیساڈینا/ کیلیفورنیا(این این آئی) ناسا کے خلائی جہازکیوریوسِٹی نے مریخ کے ایک مقام پر چکنی مٹی یعنی گارا تلاش کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس وقت کیوریوسٹی خلائی جہاز نے ماؤنٹ شارپ نامی جگہ پر دو ایسی بڑی چٹانیں دریافت کی ہیں جن میں جگہ جگہ گارہ موجود ہے۔ اس طرح مریخ پر چکنی مٹی یا گارے کی موجودگی کا یہ پہلا ثبوت بھی ہے جس کی حتمی تصدیق بھی ہوچکی ہے۔جہاں گارا ملا ہے ان چٹانوں کو ایبرلیڈی اور کِلمیری کا نام دیا گیا ہے

جو ماؤنٹ شارپ کے نچلے حصے پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ماؤنٹ شارپ مشہور گیل کریٹر کے فرش پر پانچ کلومیٹر سے کچھ اونچی ہے اور ماہرین کے خیال میں یہ مریخ کا ارضیاتی ریکارڈ بھی رکھتی ہے۔ اس پر کیوریوسٹی بہ آسانی ڈرلنگ (برماکاری) کرکے مزید کھوج کرسکتا ہے۔جہاں تک گیل کریٹر کا تعلق ہے وہ تو کسی شہابِ ثاقب یا بڑے پتھر کے ٹکرانے سے بنا ہے اور اس کے بارے میں خیال تھا کہ شاید یہاں پانی موجود ہوسکتا ہے۔ اس کے ہموار فرش پر دو ارب سال کے عرصے میں ماؤنٹ شارپ کی تشکیل ہوئی ہے۔ شاید یہاں دیگر پتھر اور مٹی کے ا?ثار تھے جو وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہوگئے اور اب صرف ماؤنٹ شارپ ہی موجود ہے۔تاہم کیوریوسٹی نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے کہ گیل کریٹر پر کبھی پانی پایا جاتا تھا۔ لیکن یہاں پانی تو نہ ملا البتہ اب شارپ نامی پہاڑ کے نچلے حصے میں گارا موجود تھا۔ خیال ہے کہ شاید یہاں پانی بھی موجود ہوسکتا ہے لیکن اس کے لیے مزید تحقیق کرنا ہوگی۔ گارے کے ملنے سے پانی ملنے کی امید ضرور پیدا ہوئی اور اسی بنا پر اس دریافت کو غیرمعمولی قرار دیا جارہا ہے۔تاہم مختلف اقسام کے گارے ملنے سے ماہرین مریخ پر پانی کی تاریخ اور اس کی تفصیل معلوم کرسکیں گے جس سے خود مریخی ارتقا کو سمجھا جاسکے گا۔ لیکن اگر پانی ملا تو شاید وہ تیزابی پانی ہوسکتا ہے۔ناسا کے ماہرین نے کہا کہ ابھی بہت تحقیق باقی ہے۔ اس مشن کے اہم سائنسداں ڈاکٹر اشوِن وسوادا نے بتایا کہ ماؤنٹ شارپ کا ہر حصہ ایک بہت بڑا معما ہے جس پر تفصیل سے غور کرنے کی ضرورت ہے اور توقع ہے کہ کیوریوسٹی خلائی جہاز اس کام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…