نئی دہلی (این این آئی) بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ اڑان کے کچھ دیر بعد ہی لاپتہ ہو گیا جس میں عملے کے 8 ارکان اور 5 مسافر سوار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ اڑان کے کچھ دیر بعد ہی لاپتہ ہو گیا جس میں عملے کے 8 ارکان اور 5 مسافر سوار ہیں۔طیارے کو لاپتہ ہوئے کئی گھنٹے گزر چکے تاہم بھارتی فضائیہ اپنے جدید ترین سیٹلائٹس کے ذریعے تلاش کے باوجود کھوج لگانے میں تاحال ناکام ہے۔