غذر (نیوزڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر جنرل( ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں سے دلی محبت ہے یہاں کے لوگ باعزت ، جفاکش اور بہادر ہیں خطہ گلگت بلتستان کے چپے چپے سے واقف ہوں اور میری زندگی کے بڑا حصہ یہاں کے بہادر جوانوں کے ساتھ گزرا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ گلگت بلتستان کے جنرل الیکشن میں میر ی جماعت بھرپور انداز میں حصہ لے رہی ہے اور کئی امیدوار جیتنے کی پوزیشن میں ہیں مسلم لیگ ن ، پی پی پی اور دیگر جماعتیں الیکشن کے دنوں آپ کے پاس جھوٹے واعدے لے کر آچکے ہیں یہ لوگ جھوٹے واعدوں کے سوا آپ کو کچھ نہیں دے سکتے گلگت بلتستان میں سڑکوں کا جال ہم نے بچھایا قراقرم یونیورسٹی جیسے عظیم درسگاہ کا تحفہ میں نے دیا انھوں نے یہ باتیں آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی امیدوارحلقہ جی بی 20 غذر2نور ولی کے گاہکوچ میں منعقد انتخابی جلسے سے ٹیلی فونک خطاب میں کیا انھوں نے مزید کہا کہ نا م نہاد جمہوری پارٹیاں شروع روز سے گلگت بلتستان کے ساتھ فراڈ کرتی آئیں اور اب بھی فراڈ کر رہی ہیں بابوسر روڑ، سکردو روڑ، گلگت چترال روڑ اور بجلی کے بڑے منصوبے میرے دور میں شروع ہوئے علاقے میں ٹیلی مواصلات کا انقلاب ہم نے لایا تاکہ خطے کے عوام کی پسماندگی کو دور کیا جاسکے ۔مجھے تعجب ہورہا ہے کہ آج انٹرنیشنل اکنامک کوریڈور کی باتیں کی جارہی ہیں مگر جس خطے سے یہ روڑ نکلتا ہے وہاں کے باسیوں کو کوئی نہیں پوچھتا ۔اکنامک کوریڈور سے ملنے والے فائدے کے سب سے زیادہ مستحق اور حقدار گلگت بلتستان کے لوگ ہیں اور اگر ہمیں موقع ملا تو اکنامک کوریڈور منصوبے میں گلگت بلتستان کو سب سے بڑا سٹیک ہولڈر بنائیں گے پرویز مشرف نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کو سازش کے تحت ختم نہیں کی جاتی تو آج گلگت بلتستان کا نقشہ ہی تبدیل ہوتا ہم جانتے ہیں کہ ہمارے جانے کے بعد ملک بھر سمیت گلگت بلتستان میں تعمیرو ترقی کے حوالے سے ایک اینٹ تک نہیں رکھی گئی گلگت بلتستان کے عوام مجھ سے محبت کرتے ہیں تو 8جون کو اے پی ایم ایل کے امیدواروں کے حق میں ووٹ دیں تاکہ آپ کا علاقہ پسماندگی اور جہالت سے نکل کر جدید دور میں داخل ہوسکے
پرویزمشرف میدان میں آگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل



















































