جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا مقابلہ،کرکٹرز کے قومی ٹیم کو مشورے

datetime 30  مئی‬‮  2019 |

لندن(این این آئی)کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ کرکٹ ورلڈکپ انگلینڈ میں شروع ہوگیا ہے جس کے لیے تمام 10 ٹیمیں تیار میدان میں اترنے کیلئے بے چین ہیں ۔سابق آف اسپنر سعید اجمل نے قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولروں کو ریورس سوئنگ اور پیس کے ساتھ بولنگ کرنا ہو گی جبکہ بیٹنگ کے شعبے میں آصف علی کی صورت میں جارحانہ مزاج بیٹسمین مل گیا ہے۔سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ آن پیپر پاکستان ویسٹ انڈیز سے بہتر ٹیم ہے، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے سیریز ہارنا پاکستان کے لیے نقصان دہ رہا۔

سابق لیگ اسپنر عبدالرحمان نے قومی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے پہلا میچ جیتنا ضروری ہے، کرس گیل اور آندرے رسل پاکستان کے خلاف میچ میں فرق ڈال سکتے ہیں۔فاسٹ بولر اعزاز چیمہ نے کہاکہ وہاب ریاض اور محمد عامر کی شمولیت سے قومی ٹیم میں توازن پیدا ہوا ہے۔بلے باز بلال آصف نے کہاکہ قومی ٹیم نے گزشتہ میچوں میں جو غلطیاں کی اس سے یقینا سیکھنے کا موقع ملا ہوگا جبکہ احسان عادل کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بہتر ہے اور امید ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھا مقابلہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…