جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

انگلینڈ کی فلیٹ پچز میرے لئے پریشانی کا باعث نہیں، حسن علی

datetime 30  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی فلیٹ پچز میرے لئے پریشانی کا باعث نہیں ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ا یک انٹرویو میں کہاکہ انگلینڈ کی فلیٹ پچز میرے لیے پریشانی کا باعث نہیں، بخوبی اندازہ ہے کہ انگلینڈ کی

بیٹنگ وکٹوں پر بولنگ کیسے کروانی ہے، ایک بار بھرپور ردھم میں آ گیا تو وکٹیں لینا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔حسن علی نے 2سال قبل انگلینڈ میں ہی شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے دوران اپنی بہترین کارکردگی سے گرین شرٹس کو پہلی بار ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور 13 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے تاہم گذشتہ کچھ عرصے سے وہ اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔حسن علی نے اپنی اس غیر معیاری کارکردگی کا اعتراف خود کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ جنوبی افریقا کے دورہ کے بعد سے میں زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا ہوں لیکن میں اپنے بولنگ کوچ اظہر محمود کے ساتھ سخت محنت کر رہا ہوں، ایک بار ردھم میں آ گیا تو زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوتا رہوں گا۔حسن علی نے کہا کہ ماڈرن کرکٹ میں بولنگ کے شعبہ کی بہت زیادہ اہمیت ہے جب آپ زیادہ وکٹیں لیتے ہیں تو آپ کی ٹیم کی جیت کی امکانات بھی زیادہ روشن ہوتے ہیں، مجھے بخوبی اندازہ ہے کہ ہماری بولنگ ہی ہمارا اصل ہتھیار رہی ہے لیکن کچھ عرصہ سے یہ شعبہ زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا لیکن 2 تجربہ کار بولرز وہاب ریاض اور محمد عامر کی ٹیم میں واپس آنے سے ہماری ٹیم کا بولنگ کا شعبہ مضبوط ہوا ہے جس کا یقینی طور پر فائدہ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے میچز کے دوران ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…