اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹر شپ کے بعد منصوبہ بندی کے تحت ریاستی تشدد نہیں دیکھا گیا تھا لیکن آج اسلام آباد میں نہتے پرامن شہریوں پر تشدد کر کے ڈکٹیٹر شپ سے بھی بدترین مثال قائم کر دی ۔ ان خیالات کا اظہار بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کی نیب
میں پیشی کے دوران ان سے اظہار یکجہتی کے لئے آنے والے پیپلزپارٹی کے جیالوں کو مارا ، گھسیٹا اور گرفتار کیا گیا اور ان پر آنسو گیس سمیت واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا ۔ ڈکٹیٹر شپ کے بعد منصوبہ بندی کے تحت ریاستی تشدد نہیں دیکھا گیا لیکن آج اسلام آباد میں نہتے پرامن شہریوں کے خلاف تشدد نے ڈکٹیٹر شپ کی بدترین مثال قائم کر دی ۔ کارکنوں کے خلاف تشدد شرمناک اور قطعی طور پر غیر قانونی ہے ۔