اسلام آباد(آن لائن)اسلامی نظریاتی کونسل نے قمری کلینڈر پر فوری رائے دینے سے معذرت کر تے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ فی الحال کونسل کے زیادہ تر ممبر علمائے کرام عید کی چھٹیوں پر گھر چلے گئے ہیں،عیدالفطر کے بعداکثریتی رائے لینے کے بعد حتمی رائے سے آگا ہ کر دیا جائے گا۔اب عید کا چاند رویت ہلال کمیٹی دیکھ کر عید الفطر کا فیصلہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 5 سالہ قمری کلینڈر
نظرثانی کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوایا تھا اور کونسل کے علمائے کرام سے رائے طلب کی تھی لیکن منگل کے روز اسلامی نظریاتی کونسل نے قمری کلینڈر پر فوری رائے دینے سے معذرت کر تے ہوئے مئوقف اپنایا ہے کہ فی الحال کونسل کے زیادہ تر ممبر علمائے کرام عید کی چھٹیوں پر گھر چلے گئے ہیں .عیدالفطر کے بعداکثریتی رائے لینے کے بعد حتمی رائے سے آگا ہ کر دیا جائے گا۔اب عید کا چاند رویت ہلال کمیٹی دیکھ کر عید الفطر کا فیصلہ کرے گی۔