اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

19 پولیو کیسز کے خون کے نمونے لیکر ٹیسٹ کروائے ، 17 بچوں نے پولیو کے قطرے پیئے ہی نہیں، بابر عطاء کا انکشاف

datetime 28  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطاء نے انکشاف کیا ہے کہ 19 پولیو کیسز کے ہم نے خون کے نمونے لے کر ٹیسٹ کروائے جس سے ثابت ہوا 17 بچوں نے پولیو کے قطرے پیئے ہی نہیں جبکہ کمیٹی نے پولیو پر عائشہ رضا کے حوالہ سے ٹوئٹر دئیے گئے پیغامات پر ہمارے تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ سیکرٹری ہیلتھ نے بتایا ہے کہ پی ایم ڈی سی قوانین کے مطابق پرائیویٹ

میڈیکل کالجز خود سے انشورنس اپنی مرضی کی انشورنس کمپنی سے انشورنس نہیں کروا سکتے۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس منگل کو سینیٹر عتیق شیخ کی سربراہی میں ہوا ۔وز یراعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطا کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ سینیٹر عتیق شیخ نے کہاکہ پولیو پر عائشہ رضا کے حوالہ سے ٹوئٹر دئیے گئے پیغامات پر ہمارے تحفظات ہیں بابر عطا وضاحت کریں ۔عتیق شیخ نے کہاکہ ٹوئٹ ٹوئٹ نہ کھیلا جائے اس لیے ہم نے اس مسئلہ کو کمیٹی ایجنڈے پر لیا ہے ۔بابر عطاء نے کہاکہ میں نے سینٹ کا نام کسی بھی ٹوئٹ میں استعمال نہیںکیا اگر ایسا ثابت ہو تو استعفیٰ دے دوں گا۔ بابر عطا نے کہاکہ جس دن میرا نوٹیفکیشن ہوا اس دن مجھے ایک اخبار میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ اس انٹرویو میں عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ بابر عطا یونیسیف میںایک کلرک تھا۔بابر عطا نے کہاکہ جب سوشل میڈیا پر مجھ پر حملہ کیا جاتا ہے تو میں کس جگہ جائوں۔ عتیق شیخ نے کہاکہ آپ کو چاہیے کہ جذبات کو کنٹرول کریں ۔ بابر عطاء نے انکشاف کیا کہا 19 پولیو کیسز کے ہم نے خون کے نمونے لے کر ٹیسٹ کروائے جس سے ثابت ہوا 17 بچوں نے پولیو کے قطرے پیئے ہی نہیں۔عتیق شیخ نے کہاکہ سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز کی فیس مقرر کر دی، پھر اضافی پیسے کیوں وصول کئے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری ہیلتھ زاہد سعید نے کہاکہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز نے طلبا کی انشورنس کیلئے انشورنس کمپنیوں سے مک مکا کر لیا ہے۔سیکر ٹری ہیلتھ نے کہاکہ پی ایم ڈی سی قوانین کے مطابق پرائیویٹ میڈیکل کالجز خود سے انشورنس اپنی مرضی کی انشورنس کمپنی سے انشورنس نہیں کروا سکتے۔ عتیق شیخ نے کہاکہ اسلام آباد کے میڈیکل کالجز کی فیس کی مد میں تفصیلات کمیٹی میں پیش کی جائیں۔پی ایم ڈی س کونسل کے صدر طارق بھٹہ

شریف آدمی ہیں ان کے اختیار میں کچھ نہیں اصل اختیارات تو ممبر علی رضا کے پاس ہیں۔ عتیق شیخ نے کہاکہ فیڈرل ہیلتھ اتھارٹی کا ایکٹ بنے ایک سال گزر گیا لیکن آج تک اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ۔عتیق شیخ نے کہاکہ وزیر اعظم کو خط لکھیں گے کے ریگولٹری اتھارٹی کے معاملات کو جلد ختم کیا جائے۔وزارت ہیلتھ کی جوائنٹ سیکرٹری عذرا جمالی کو کمیٹی میٹنگ میں پیش نہ ہونے پر نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…