لاہور(این این آئی )مختلف وجوہات کی بناء پر اندرون اور بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 18پروازیں منسوخ جبکہ 3تاخیر کا شکار رہیں ۔ انکوائری کے مطابق ائیر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز 410،پی آئی اے کی ٹورنٹو جانے والی پرواز789،ائیر بلیو کی کراچی
جانے والی پرواز 401،405،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307،تھائی ائیرکی بنکاک جانے والی پرواز 346،تھائی ائیر کی بنکاک سے آنے والی پرواز 345،لنکا ائیر کی کولمبو سے آنے والی پرواز 185،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306،پی آئی اے کی ملتان سے آنے والی پرواز 684،ائیر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404،پی آئی اے سکھر سے آنے والی پرواز 630،ائیر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز402،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز304،302،ائیر بلیو کی دبئی سے آنے والی پرواز411 جبکہ پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز264 منسوخ ہو گئی۔پی آئی اے کی مدینہ سے آنے والی پرواز 748،دمام سے آنے والی پرواز157 اورپی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز760تاخیر کا شکار رہیں ۔پروازوں کے منسوخ ہونے اور تاخیر کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز وا قارب کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔